کراچی میں 11 اور 12 ربیع الاوّل کو ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

کراچی میں 11 اور 12 ربیع الاوّل کو ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

کراچی میں 11 اور 12 ربیع الاوّل کے موقع پر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 ٹریفک پولیس کراچی کے مطابق یہ فیصلہ سڑکوں اور لنک روڈز پر 12 ربیع الاوّل کے جلوسوں اور ریلیوں کے دوران شہریوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 12 ربیع الاوّل یعنی عید میلاد النبی ﷺ بروز ہفتے 6 ستمبر کو ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پابندیوں کا خیال رکھیں اور جلوسوں اور ریلیوں کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔