کراچی میں شہری اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ پابندی 2 ماہ کے لیے نافذ کی گئی ہے اور صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک لاگو رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی گاڑیاں مقررہ راستوں کے علاوہ شہر کے مرکزی علاقوں میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔ تاہم چند مخصوص راستے اور صنعتی علاقوں تک ان کی آمد کی اجازت دی گئی ہے:
سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تک
نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی، یونس چورنگی اور جام صادق برج تک
ناردن بائی پاس سے پراچہ چوک، سیمنز چورنگی، ناردن بائی پاس سے گلبائی
ماڑی پور سے کراچی پورٹ
لنک روڈ کاٹھور سے سسی ٹول پلازہ
یہ اقدام شہر میں دن کے اوقات میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، ٹریفک جام کم کرنے اور شہریوں کے لیے سفر کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔