اسلام آباد کے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) نے اہم ٹریفک حکومتی ہدایات جاری کی ہیں۔
ان کے مطابق، اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک محدود ہوگا، جبکہ دن کے دوران ہیوی ٹریفک کی داخلہ مکمل طور پر بند رہے گی۔سی ٹی او کے مطابق، گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، موٹر سائیکل پر تین سواروں کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔تمام بس اڈوں کے مالکان اور منیجرز کے ساتھ رابطہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کے علاوہ کسی اور مقام سے مسافروں کا اتارنا اور بٹھانا اجازت نہیں ہوگی۔ بس مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مسافروں کو ٹکٹ جاری کیے بغیر سوار نہ کریں۔اس کے علاوہ، سامان بردار گاڑیوں کے مالکان اور منیجرز کے ساتھ بھی اجلاس کیے جائیں گے۔ تمام لوڈ شدہ گاڑیاں صرف مخصوص اور مقررہ مقامات پر ہی خالی کی جائیں گی تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل نہ آئے۔