وزیراعلیٰ مریم نواز کا وزیر آباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھانا کھایا

وزیراعلیٰ مریم نواز کا وزیر آباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھانا کھایا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج وزیر آباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ وقت گزارا۔

 اس موقع پر مریم نواز نے متاثرہ گھرانوں کے ساتھ کھانا کھایا اور بچوں کو خود اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا۔حکام نے انہیں بریفنگ دی کہ متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کے لیے 13 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ مریم نواز نے ان ریلیف کیمپس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خواتین اور مردوں سے ملاقات کی اور انہیں دلاسا دیا۔متاثرہ خواتین نے سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والے مشکلات کا ذکر کیا تو مریم نواز آبدیدہ ہو گئیں اور متاثرہ خواتین کو گلے لگا کر تسلیں دیں۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ حکومت تمام نقصانات کی ازالے کے لیے اقدامات کرے گی اور سیلاب متاثرین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں اور خاندانوں کی فوری مدد ہماری اولین ترجیح ہے اور بحالی کے عمل میں کسی بھی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔