وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جھنگ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جھنگ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

لاہور سے روانہ ہونے والی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج جھنگ کے دورے پر پہنچیں گی، جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کریں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کریں گی اور وہاں متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ریلیف اقدامات کا جائزہ لیں گی۔ اس موقع پر وہ متاثرین سے ملاقات کریں گی اور ان کے مسائل براہِ راست سنیں گی۔علاوہ ازیں، وزیراعلیٰ مریم نواز سیلاب زدہ علاقوں کی مجموعی صورتحال اور متاثرین کے لیے جاری عملی اقدامات کے بارے میں متعلقہ حکام سے بریفنگ بھی حاصل کریں گی تاکہ امدادی سرگرمیوں کی رفتار اور معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔