وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رحیم یارخان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کے دوران یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے گھروں کی دوبارہ تعمیر کی جائے گی تاکہ وہ محفوظ ماحول میں زندگی دوبارہ شروع کر سکیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ ضلع بھر میں 59 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں متاثرین کو تیار کھانا، خیمے اور بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور ریلیف سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے متاثرہ بچوں کے لیے قائم عارضی اسکول کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ تعلیم کا سلسلہ کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت جلد ہی گھروں کی تعمیر نو کا عمل شروع کرے گی تاکہ متاثرہ خاندان نئے عزم و حوصلے کے ساتھ اپنی زندگی آگے بڑھا سکیں۔