شہباز شریف آج سے 4 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(آئی این پی)دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج سے 4 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔رپورٹ  کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، اس دوران پاک-چین تعلقات کے کثیر الجہتی پہلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔