شہباز شریف آج یو اے ای کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر اعظم محمد شہباز شریف  آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے، برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد ہوگا، جس میں نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے