شہباز شریف وفدکے ہمراہ آج سے بحرین کا 2روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفدکے ہمراہ آج سے 27 نومبر 2025 تک مملکت بحرین کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وفد میں وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراور دیگر وفاقی وزراء اور سینئر افسر شامل ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے بحرین کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے۔توقع ہے کہ اس دورے سے روایتی طور پر گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو تقویت ملے گی۔