شہباز شریف 17 ستمبر سے 3ملکوں کا دورہ کریں گے

سعودی عرب  اور برطانیہ جائیں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کل 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر کو سعودی عرب جائیں گے،وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ جائیں گے، برطانیہ میں وزیراعظم کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔