روسی وزیراعظم سمیت دیگر سے ملاقاتیں طے، بھارتی مہمان سے ملاقات کیلئے چین متحرک
اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف 29اگست کو چین کا دورہ کرینگے۔وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شریک ہونگے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز کی چینی صدر سے ملاقات طے ہوگئی ہے ۔دفتر خارجہ وزیر اعظم کی سائیڈ لائین ملاقاتوں کیلئے متحرک ہے۔وزیر اعظم ایس سی او سربراہی کانفرنس میں عالمی رہنماوں سے بھی ملاقات کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی روسی صدر سے بھی ملاقات کا امکان ہے،میزبان چین پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کا خواہاں ہے تاہم ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ چین 29 سے 30 اگست کا ہوگا۔