پاکستان جونیئر پیڈل رینکنگ کپ 2026 کا آغاز یکم مئی سے کراچی کے پیڈل ورس میں ہو رہا ہے، جس میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی حصہ لیں گے۔
چیمپئن شپ میں بوائز انڈر-14 اور بوائز انڈر-16 کیٹیگریز کے مقابلے کھیلے جائیں گے، جس کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر متعارف کروانا ہے۔منتظمین کے مطابق ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کو نیشنل پیڈل لائسنس بھی جاری کیے جائیں گے، جو ان کے مستقبل کے کھیلوں کے کیریئر میں اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔کارکردگی کی بنیاد پر منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو انڈونیشیا میں ہونے والے ایف آئی پی ایشیا جونیئر کپ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع بھی دیا جائے گا۔یہ ایونٹ ملک میں پیڈل کھیل کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح تک رسائی دینے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔