انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن، پیڈل ایشیا اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والا پاکستان کا افتتاحی پیڈل ٹور 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 76 ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جنہوں نے چار جونیئر کیٹیگریز انڈر 12، انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 18 بوائز میں مقابلہ کیا۔انڈر 12 کیٹیگری میں پہلی پوزیشن محمد اذان اور محمد عرش نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن عمر زمان اور احمد جواد کے نام رہی۔انڈر 14 کیٹیگری میں ریان فیضان اور محمد بن حارث نے پہلی جبکہ وقاص خان اور طارق رفیع نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔انڈر 16 کیٹیگری میں معیز اللہ والا اور اشعر اللہ والا فاتح قرار پائے جبکہ ریان فیضان اور محمد بن حارث نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔انڈر 18 کیٹیگری میں اسماعیل آفتاب اور ابراہیم شیراز نے پہلی جبکہ معیز اور عاشر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی آفتاب قائمخانی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔مقابلوں میں سید ریحان الدین نے بطور مین ریفری جبکہ قدسیہ راجہ نے بطور اسسٹنٹ ریفری فرائض انجام دیے۔منتظمین کے مطابق پیڈل ٹور کا اگلا ایڈیشن اگست 2026 میں کراچی میں ہی منعقد کیا جائے گا۔