ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے چیلنجر پول میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے ہانگ کانگ چائنا کو 0-2 سے شکست دے دی۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے شارقہ نے دونوں گول اسکور کیے۔ انہوں نے 34ویں اور 48ویں منٹ میں فیلڈ گولز کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستانی ٹیم نے پورے میچ کے دوران مضبوط دفاع اور مؤثر اٹیک کا مظاہرہ کیا، جبکہ ہانگ کانگ چائنا کی ٹیم پاکستانی دفاعی حکمتِ عملی کے سامنے گول کرنے میں ناکام رہی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے جونیئر ویمنز ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کے آئندہ مقابلوں میں بھی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔