بنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت بیان، امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ

بنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت بیان، امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خلیج فارس قومی دن کے موقع پر اپنے بیان میں آبنائے ہرمز کو ایران کی قومی خودمختاری، مزاحمت اور طاقت کی علامت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک انتہائی اہم آبی گزرگاہ ہے جو نہ صرف ایران کے قومی وقار کی نمائندگی کرتی ہے بلکہ عالمی توانائی کی ترسیل میں بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔اپنے بیان میں ایرانی صدر نے امریکا اور اسرائیل کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کسی بھی غیر یقینی صورتحال کی ذمہ داری ان دونوں ممالک پر عائد ہوتی ہے۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ خطے میں غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کو محدود کرنا درست اور ناگزیر فیصلہ ہے، اور ایران اپنی سرزمین اور سمندری حدود کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔انہوں نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز جیسے حساس اور اسٹریٹجک علاقے میں امن و استحکام پورے خطے کے مفاد میں ہے، اور اس میں خلل ڈالنے والی قوتوں کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔