ایس پی سٹی عاطف امیر کا تھانہ نولکھا، شاہدرہ اور شفیق آباد کا دورہ

تھانوں کی حاضری، ریکارڈ، مالخانہ جات اور صفائی کے نظام کو بھی چیک کیا: ترجمان
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی عاطف امیر نے تھانہ نولکھا، شاہدرہ اور شفیق آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تھانوں میں سیکیورٹی انتظامات اور ایس آئی پی ایس (SIPS) کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور تھانوں کا سٹاف بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ ایس پی سٹی نے حوالات کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے تھانوں کی حاضری، ریکارڈ، مالخانہ جات اور صفائی کے نظام کو بھی چیک کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ایس آئی پی ایس کی سہولیات تک عوام کی رسائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ایس پی سٹی عاطف امیر نے فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زیر حراست ملزمان پر تشدد اور غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا بنیادی فرض عوام کی حفاظت اور مدد کو یقینی بنانا ہے، جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔