حوالات کاجائزہ لیا ،تھانوں کاریکارڈ ،مالخانہ جات اورصفائی کا بھی معائنہ کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے تھانہ شاہدرہ اور اسلام پورہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے اے کیٹگری تھانوں میں ایس آئی پی ایس کی ایس او پیز اور سکیورٹی کا جائزہ لیااس موقع پر متعلقہ ایس ایچ او ہمراہ موجود تھے۔ دوران وزٹ حوالات کا جائزہ لیا اور بند قیدیوں سے استفسارکیا،تھانہ میں آئے عوام الناس کے مسائل سنے اور سکیورٹی پر مامور جوانوں کو چیک الرٹ بریف کیا۔ایس پی سٹی نے تھانوں کا ریکارڈ،مالخانہ جات اور صفائی کا مکمل جائزہ لیا ۔