ایس پی سٹی کا تھانہ شفیق آباد کا دورہ انتظامات کا جائزہ لیا

حوالات اور ریکارڈ چیک ملزمان سے مسائل بھی دریافت کیے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں ایس پی سٹی عاطف امیر نے رات گئے تھانہ شفیق آباد کا اچانک دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات سمیت مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق انہوں نے تھانے کے ایس آئی پی ایس سسٹم اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی معائنہ کیا۔دورے کے دوران ایس پی سٹی نے حوالات کا معائنہ کیا اور زیر حراست ملزمان سے ان کے مسائل اور حالات کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے اور ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریکارڈ، مالخانہ اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی حراست اور تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔