ایس پی سٹی کا تھانہ شاہدرہ ، چوکی سگیاں اور چوکی بیگم کا وزٹ

اہور(کرائم رپورٹر) ترجمان کے مطابق ایس پی سٹی بلال احمد نے تھانہ شاہدرہ اور شاہدرہ ٹاو ¿ن سمیت چوکی سگیاں اور چوکی بیگم کا وزٹ کیا اس موقع پر اے ایس پی عثمان عزیز میر اور متعلقہ ایس ایچ او ،انچارج ہمراہ موجود تھے دوران وزٹ حوالات کا جائزہ لیا اور بند قیدیوں سے استفسار بھی کیا جبکہ تھانوں کا ریکارڈ،مالخانہ جات، سیکورٹی اور صفائی کا مکمل جائزہ لیا،ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ایس آئی پی ایس کی سہولیات تک عوام کی رسائی کو یقینی بنائیں اورفرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں پر قانون کے مطابق کاروائی ان کا مزید کہنا تھا کہ زیر حراست ملزمان پر تشدد اور غیر قانونی حراست ہرگز برداشت نہ  کی جائے