لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے تھانہ نولکھا کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایس آئی پی ایس کی ایس او پیز، سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاتھانہ وزٹ کے موقع پر ایس ایچ او نولکھا نعمان بھی ہمراہ موجود تھیایس پی سٹی نے دورانِ وزٹ حوالات کا معائنہ کیا اور بند قیدیوں سے ان کے مسائل اور سہولیات سے متعلق استفسار کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی پر مامور جوانوں کو چیک کیا اور انہیں الرٹ رہنے سے متعلق بریفنگ دی۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے تھانے کا ریکارڈ، مالخانہ جات اور صفائی ستھرائی کا بھی مکمل جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ ایس آئی پی ایس کی فراہم کردہ سہولیات تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جائیایس پی سٹی بلال احمد نے تھانے میں موصول ہونے والی درخواستوں پر دیے گئے درج نمبروں پر خود موبائل کالز کر کے کارروائی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں پر قانون کے مطابق بروقت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ایس پی سٹی نے واضح کیا کہ زیرِ حراست ملزمان پر تشدد اور غیر قانونی حراست ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں کو جدید پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق عوام کی خدمت اور مدد کو یقینی بنانے کی تلقین کی۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ پولیس کا اصل مقصد عوام کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنا ہے، جس کے لیے شفافیت، قانون کی پاسداری اور پیشہ ورانہ رویہ ناگزیر ہے۔