مجاہد اسکواڈ نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر) مناواں کے علاقے میں مجاہد اسکواڈ نے مریدکے پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق مجاہد سکواڈ نے دوران چیکنگ مشکوک جانتے ہوئے روک کر ای پولیس ایپ پر چیک کیا تو ملزم قتل کا اشتہاری نکلاملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ صدر مریدکے میں درج تھا اور ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور میں روپوش تھا۔جسں پر  ملزم ذیشان کو حراست میں لے کر مزید کاروائی کے لیے تھانہ مناواں کے حوالے کر دیا گیا۔