گوجرانوالہ پولیس کا اشتہاری مجاہد سکواڈ نے پکڑ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ ناکہ نیو راوی کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہے گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجاہد سکواڈ کی گرفت میں آگیا ترجمان مجاہد اسکواڈ کے مطابق ملزم کو ناکہ نیو راوی پر چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیامجرم اشتہاری 1 سال سے تھانہ سول لائن گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھاملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھامتعلقہ پولیس کے آنے تک ملزم عامر بشیر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کردیا گیاایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ناکہ جات پر ای پولیس ایپ سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے