لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ ناکہ محمود بوٹی کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیاسلام آباد پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم مجاہد سکواڈ کی گرفت میں آگیا ترجمان مجاہد سکواڈ کے مطابق ملزم کو ناکہ محمود بوٹی پر چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیامجرم اشتہاری 5 سال سے تھانہ رمنا اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھاملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھامتعلقہ پولیس کے آنے تک ملزم مصر خان تھانہ مناواں کے حوالے کر دیا گیاایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ناکہ جات پر ای پولیس ایپ سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے