قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شیخوپورہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے اکبری گیٹ سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیاکریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو اے کیٹگری کا اشتہاری نکلا۔ملزم کیخلاف تھانہ فیروزوالا شیخوپورہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے 2 سال سے روپوش تھاملزم عمر گل کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ اکبری گیٹ کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا رہے ہیں