لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کے مرتکب سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویڑن کی اچھرہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم صائم کو ریڑی والا چوک کے قریب سے اسلحہ سمیت جبکہ منشیات فروش ملزمان یونس اور مدثر کو فاضلیہ کالونی اور روہی نالے سے گرفتار کر کے ان سے پستول، 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے