لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ایس پی ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریحان، سعد، سرور، علی سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 18 پستول، 8 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کر لیے گئے ۔