رنگ روڈ بلاک،ہوائی فائرنگ ، 13 ملزمان گرفتار

ملزمان فائرنگ کرنے کی ویڈیو بھی بناتے ، اسلحہ برآمد ، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ بلاک کرکے ہوائی فائرنگ کرنے والے 13 ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان پولیس کیمطابق مسلح لڑکے گاڑیوں میں سوار ہو کر اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، ملزمان فائرنگ کرنے کی ویڈیو بھی بناتے رہے، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ کا کہنا ہے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی