لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 11 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے7 پستول،4 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمدکر لئے گئے۔گرفتارملزمان اویس، وقاص، جواد، شفیق اور دیگر کو اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔