ہوائی فائرنگ پر 2 ملزمان گرفتار

ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو بنکر سوسائٹی سے گرفتار کر لیا،اسلحہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں جاری ہے ۔نشتر کالونی میںہوائی فائرنگ کرنیوالے 2 ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو 15 کال پر ریسپانس کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزمان شاہراہ عام پر ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو بنکر سوسائٹی سے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سے 2 رائفلیں، کارتوس اور خول برآمد کئے گئے۔ ملزمان ارشد، اور شاہد کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ نشتر کالونی کے حوالے کر دیا گیا۔