ہوائی فائرنگ ، 26 ملزمان گرفتار ، حوالات بند

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی   آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی پیشگی منصوبہ بندی، فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور شہریوں کے بھرپور تعاون سے ایسٹر کا تہوار پْرامن طریقے سے مکمل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے رمضان اور عیدالفطر کے موقع پر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا گیا، ویسے ہی ایسٹر پر بھی سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے جن کی بدولت شہر میں مجموعی طور پر امن و سکون رہا۔ایسٹر سے قبل پولیس کی بھرپور کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث 26 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا گیا۔ ان کے قبضے سے ایک رائفل اور 12 پسٹلز برا?مد ہوئیں۔ون ویلنگ  جیسے خطرناک رجحان کی بیخ کنی کے لیے پولیس نے خصوصی گشت کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں 193 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ڈی ا?ئی جی ا?پریشنز کے مطابق، ایسٹر کی سیکیورٹی کے لیے مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندیاں اور چیکنگ پوائنٹس فعال رکھے گئے، جبکہ حساس گرجا گھروں اور عبادت گاہوں کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔ خواتین سے چھیڑ خانی اور ہلڑ بازی کی روک تھام کے لیے بھی خصوصی پولیس فورس موجود رہی۔دوران گشت پولیس نے کچی شراب کی بھاری مقدار کی ترسیل ناکام بنا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔ فیصل کامران نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد شہریوں کو پرامن ماحول کی فراہمی تھا، جو لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس تمام مذاہب کے ماننے والوں کو برابری کی بنیاد پر تحفظ فراہم کرنے کے عزم پر کاربند ہے اور بین المذاہب ہم ا?ہنگی کے فروغ کو شہر کی پہچان بنانا چاہتی ہے۔