بیروت (آئی این پی ) لبنانی فوج نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے میں امدادی کارروائیاں انجام دینے کے دوران اسرائیل کے حملے میں اس کے دو فوجی اہلکارزخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد اس نوعیت کے پہلے بیان میں لبنانی فوج نے کہا کہ گشت کرتے فوجی دستے کو اسرائیل کی جانب سے ہدف بنایا گیا، جس سے دو فوجی زخمی ہو گئے۔بیان کے مطابق یہ دستہ شہری دفاع کے اہلکاروں اور دو غیر فوجی بلڈوزروں کے ہمراہ جنوبی لبنان میں شہریوں کو بچانے کا کام کر رہا تھا۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔دونوں فریق سرکاری طور پر جنگ بندی کی حالت میں ہیں، تاہم ایک دوسرے پر اس کی خلاف ورزی کے الزامات بھی عائد کر رہے ہیں۔