اسرائیلی فوج کے انخلا والے علاقوں میں لبنانی فوج تعینات

بیروت(آئی این پی)لبنانی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے رامیا میں اسرائیلی افواج کے انخلا کے بعد وہاں لبنانی فوج تعینات ہوگئی ہے۔ لبنانی فوج نے اعلان کیا کہ اس کے یونٹوں نے صور ضلع کے راس الناقورہ اور مغربی سیکٹر کے قصبوں میں اپنی تعیناتی مکمل کر لی ہے۔ مغربی سیکٹر کے ان علاقوں میں علما الشعب، الضہیر، عیترون، بنت جبیل، طیرحرفا، مجدل زون، الصالحنی اور القوزح شامل ہیں۔