دوحہ (آئی این پی )قطر نے لبنانی فوج کو 62ہزار ٹن فیول بھیج دیا۔عرب میڈیا کے مطابق قطر نے لبنان کی سکیورٹی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں کے تحت اتوار کو 62ہزار ٹن سے زیادہ ایندھن لبنان روانہ کیا۔ایندھن کی یہ آخری کھیپ لبنان کی طرابلس بندرگاہ پر پہنچائی گئی۔