بیروت (آئی این پی )لبنان میں سب سے بڑی مسیحی سیاسی جماعت "لبنان فورسز پارٹی" کے سربراہ سمیر جعجع کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک شام میں صدر بشار الاسد کی معزولی کا مطلب ہے کہ دمشق کی حلیف "حزب اللہ" تنظیم کے حوالے سے کھیل ختم ہو چکا ہے۔ گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں جعجع نے شیعہ لبنانی تنظیم پر زور دیا کہ وہ اپنے ہتھیار لبنانی فوج کے حوالے کر دے۔