مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 مئی سے ملک میں داخل ہوگا

لاہور (آن لائن)محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 مئی سے ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث 2 سے 5 مئی کے دوران شہر میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں وقتی کمی آئے گی، تاہم 5 مئی کے بعد دوبارہ گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ کے مطابق مئی اور جون سال کے گرم ترین مہینے ہوں گے جبکہ مئی کے آخری 10 دنوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔