6 جولائی کو مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

    لاہور(یواین پی)آئندہ آٹھ روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات نے دریاں میں سیلاب،ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے،10جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی،بارشوں کا موجودہ اسپیل 5 جولائی تک جاری رہے گا