بارش والی مغربی ہواؤں کا سسٹم آج پنجاب میں داخل ہوگا

لاہورسرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان  بہاولپور‘ملتان میں بارش کا امکان
20 سے 23 جنوری تک پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں بارش ہوگی‘سردی میں اضافہ ہوگا:محکمہ موسمیات
لاہور(آن لائن) آج سے مغربی ہواؤں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا، جس کے باعث 20 سے 23 جنوری تک صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔ لاہور، سرگودھا، ملتان، فیصل آباد، ڈی جی خان اور بہاولپور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کے مطابق کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران، لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔۔ 20 سے 23 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔