رواں ہفتے مغربی ہوائوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی  )دسمبر میں مغربی ہوائو ں کا ایک سلسلہ کھل کر برسے بغیر گزر گیا۔ صرف بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی مگر ملک کا اکثر حصہ بارشوں سے محروم رہا۔ رواں  ہفتے کے آخر میں مغربی ہواں کے ایک اور سلسلے کی آمد متوقع ہے۔ ہفتے کے آخر میں مغربی ہوائو ں کا ایک اور سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں کا رخ کرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سلسلے سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے۔ڈی  جی میٹ عرفان ورک کا کہنا ہے کہ مطابق نئے سلسلے سے مغربی علاقوں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے