پاک فوج کے تابڑتوڑ حملے‘چمن سیکٹر میں طالبان کی متعدد چوکیاں اور گاڑیاں تباہ

پاک افغان سرحد پر طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج کی طرف سے بھرپور جواب دیاگیا‘آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رہے گا:سکیورٹی ذرائع
اسلام آباد، چمن (آن لائن)آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج نے پاک افغان سرحد پرافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اورگاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔سکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پرافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج کی طرف سے بھرپور جواب دیاگیا۔پاک فوج  کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پربھرپور کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان  طالبان کی متعدد چوکیوں اورگاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کادفاع وطن کیلیے غیر متزلزل عزم ملک کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنارہا ہے،پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔