بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی

بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا مؤثر جواب

29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی کے کیانی اور منڈل سیکٹر میں فائرنگ کی گئی تھی، جس میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔پاکستان نے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے متعدد مورچوں کو تباہ کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران مقبوضہ کشمیر میں واقع بھارتی چکپترا پوسٹ بھی تباہ کر دی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی اس اشتعال انگیزی کا مقصد جنگی جنون کو بڑھانا تھا، تاہم پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔دوسری جانب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں کو خالی کروا لیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔