وہ اُس دن کو پچھتائیں گے، جس وقت اُنہوں نے بلااشتعال فائرنگ اور حملہ کیا، طلال چوہدری

وہ اُس دن کو پچھتائیں گے، جس وقت اُنہوں نے بلااشتعال فائرنگ اور حملہ کیا، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور عوام کے امن کے خلاف بلااشتعال فائرنگ کرنے والے دن ضرور پچھتائیں گے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اُن دہشت گردوں کے دکھ میں ساتھ دے رہی ہے جن پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے حال ہی میں کارروائی کی۔ وزیر مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چاہے حملے نوجوانوں، مساجد، امام بارگاہوں یا اسکول بسز پر ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا اور اس کے لیے کوئی بھی آپشن استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی جوابی کارروائی میں اب تک 133 افغان طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ پاک فوج نے 27 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ اور 7 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے، جبکہ مؤثر کارروائی میں 50 سے زائد ٹینک، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کر دیے گئے ہیں۔