بھارت کے بزدلانہ حملے میں ایک مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ قرآن پاک اور دیگر اسلامی کتابوں کو بھی شدید نقصان ہوا۔
ذرائع کے مطابق، بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا اور اس میں اس کی جارحیت اور بلااشتعال کارروائی شامل تھی۔بھارتی فوج کے حملے میں بہاولپور کی مسجد سبحان کو شہید کردیا گیا، جس کے نتیجے میں مذہبی اہمیت کی حامل جگہ کو شدید نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ، مسجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتابیں بھی متاثر ہوئیں۔
یہ حملہ جنگی قوانین اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، کیونکہ سخت جنگی حالات میں بھی مذہبی مقامات اور نہتے شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔ بھارت نے اس حملے کے ذریعے اپنے مکروہ عزائم کو واضح کر دیا ہے اور عالمی برادری کے سامنے اپنے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔