پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے کارروائی کے دوران صوبہ ننگرہار میں افغان طالبان کے ایک ٹینک کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سرحدی خلاف ورزیوں اور جارحانہ اقدامات کے جواب میں کی گئی، جس کا مقصد ملکی سرحدوں کا دفاع اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ پاک فوج کے جوان صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن "غضبُ للحق" تاحال جاری ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس کے تمام طے شدہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔