افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارروائی کے دوران افغان طالبان فوج کی ایک گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔ اس کارروائی کا مقصد سرحدی خلاف ورزیوں کا مؤثر جواب دینا اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن "غضبُ للحق" تاحال جاری ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام طے شدہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔ فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی ہیں اور ان کا مقصد سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا اور کسی بھی خطرے کو مؤثر طریقے سے ختم کرنا ہے۔