شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہوں:ایس پی ارسلان زاہد
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر بھر میں فول پروف سکیورٹی کیلئے ڈولفن سکواڈ ہائی الرٹ24 گھنٹے کے دوران ڈولفن نے اسلحہ کی نمائش,ہوائی فائرنگ کیخلاف ایکشن کرتے ہوئے 10ملزمان کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے 8 پستول،2 رائفلیں برآمد کی گئی ملزمان کیخلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ملزمان فیضان،اقبال،آکاش اور دیگر تھانہ کاہنہ،سبزہ زار،باغبانپورہ اور دیگر کے حوالے کر دیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے