مریم نواز کا عید الفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کا گشت بڑھانے کی ہدایت

 لاہور کے 65تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات ہوگی، بازاروں میں نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں اور نائٹ وژن دوربین کا استعمال کیا جائیگا
 اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں 225 مقامات پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے،خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے،وزیراعلیٰ
لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید الفطر پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔مریم نواز نے بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کا گشت بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے 65تجارتی مراکز پر اضافی نفری تعینات ہوگی، بازاروں میں نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں اور نائٹ وژن دوربین کا استعمال کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق لاہور میں چاند رات میں سڑکوں پر ون ویلنگ روکنے کے لیے 55مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گی، شہر بھر میں اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف میں 225 مقامات پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔