یحییٰ چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ماڈل ٹائون آصف علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے متحرک یحییٰ چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ ماڈل ٹائون آصف علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ یحییٰ مشتاق اور اس کا ساتھی تنویر بشیر شامل ہیں ملزمان گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر موبائل فونز، نقدی ودیگر قیمتی سامان چوری کر فرار ہو جاتے تھیملزمان سے شہریوں کے چوری کیئے گے موبائل فونزاور 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی اس کے علاوہ ملزمان سے شہریوں کے چوری کئے گے قیمتی دستاویزات، پاسپورٹ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین کے مطابق مرکزی ملزم یحییٰ مشتاق چوری، رابری کے 108مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ملزمان کو سی سی ٹی کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان کا مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹاجائیگاعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے انویسٹی گیشن پولیس ہمہ وقت کوشاں ہیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے