لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن سمن آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن سمن آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک ڈکیت گینگ کے 2ملزمان سرغنہ احسان اللہ اور افتخار کو گرفتار کرلیاانچارج انویسٹی گیشن سمن آباد توقیر شفیع کے مطابق ملزمان سیشہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کیموبائل فونز،نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیاملزمان گلیلوں اور شاہراوں پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ،