لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر گوہر اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک بین الاضلاعی رکھو ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اللہ رکھا عرف رکھو اور اس کا ساتھی علی احمد شامل ہیں انچارج انویسٹی گیشن سندر گوہر اقبال کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور مختلف اضلاع میں ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری بھی ہیںملزمان سے شہریوں سیچھینیگئے لاکھوں مالیت کیموبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیااس کے علاوہ ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی اور 2عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ملزمان گلیلوں اور شاہراوں پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،ملزمان واردات کر کے دریائے راوی کے راستے دوسرے اضلاع میں فرار ہو جاتے تھے،ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نیپولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اورتعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے