لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن داتا دربار ثقلین گوندل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک موٹرسائیکل چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن داتا دربار ثقلین گوندل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک موٹرسائیکل چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ غلام عباس اور اس کا ساتھی اکبر شامل ہیں ملزمان سے انچارج انویسٹی گیشن داتا دربار ثقلین گوندل کے مطابق شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور 2عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزمان گھروں اور مارکیٹوں کے باہرکھڑی موٹرسائیکلوں کو چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے،ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے